اسلام آباد (این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر مسافروں کو سہولیات دینے میں ناکام،ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر پر مسافر گرمی سے بے حال ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ڈیپارچر کے بیرونی حال کی چھت میں شیشے لگانے سے تپش اندر آنے لگی،گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی مسافر بلبلا اٹھے۔ مسافر نے بتایاکہ ہال میں پنکھے کا بندوبست ہے نہ اے سی کا اوپر سے
شیشوں کے باعث تپش ہے ۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی سمجھ نہیں آ رہی ائرپورٹ کو کیسے مکمل کرینگے۔ مسافر نے کہاکہ نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر اب بھی بے شمار کام باقی ہے، گرمی کی تپش اتنی ہے کہ ائرپورٹ پر بیٹھنا محال ہو گیا۔انہوں نے بتایاکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام اس طرف کوئی توجہ ہی نہیں دیتے، ایئرپورٹ پر سینکڑوں مسافر موجود مگر سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔