لاہور (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے کارروائی کے دوران کار سرکار میں مداخلت کرنے پر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے سکیورٹی گارڈز کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درخواست جمع کروادی ۔ ذرائع کے مطابق درخواست میں قتل ، مارپیٹ اور اسلحہ تاننے کا الزام عائد کیا گیا ۔
نیب لاہور کی جانب سے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حمز ہ شہباز کی گرفتار ی کے لئے چھاپے کے وقت حمز ہ شہبا ز کے سکیورٹی گارڈز نے ہمارے کئی اہلکاروں کے کپڑے پھا ڑ دئیے اور انہیں زدو کوب کرنے کے ساتھ دھمکیاں بھی دیں ۔درخواست میں 20 افراد کو نام زد کیا گیا ہے۔