پشاور (نیوز ڈیسک) مہنگائی اور غربت پر قابو پانے کا آسان طریقہ بتاتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی مشتاق غنی نے پشاور پریس کلب میں خیبر یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام میٹ دی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچت ہی لوگوں کو غربت سے باہر نکال سکتی ہے، جب ان سے مہنگائی اور غربت پر
قابوپانے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو انہوں نے نے انتہائی مضحکہ خیز تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک شخص جو دن میں دو روٹیاں کھاتا ہے، اگر ایک کھا لے تواگلے دن وہ دو سے تین روٹیاں کھانے کے قابل ہوگا۔ مشتاق غنی نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی کارکردگی کو بھی سراہا۔