پاکستان نے سینکڑوں بھارتی قیدیوں کی رہائی کا اعلان کردیا،امریکہ سے بھی مدد طلب

5  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے ایک بار پھر کرتارپور راہداری پر مذاکرات منسوخ ہونے اور بھارت کے سیٹیلائٹ تجربے پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستان بھارت کشیدگی خاتمے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے،کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جار ی بھارتی مظالم کا نوٹس لے ، پاکستان میں قید 360بھارتی رہا کر دیئے جائینگے ۔

جمعہ کوترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ وزیر خارجہ اور امریکی ہم منصب کے درمیان فون پر گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہاکہ زلمے خلیل زاد کی دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ، زلمے خلیل زاد نے دوحہ مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے جس میں مختلف امور زیر آئے ۔ ترجمان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے دس معصوم کشمیریوں کو شہید کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ ان کشمیری شہریوں کو مختلف علاقوں میں شہید کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کے لیے ضروری ہے کہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان کو کرتار پور راہداری پر مذاکرات منسوخ ہونے پر افسوس ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور سیز فائر کی خلاف ورزی پر احتجاج کیا ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ بھارتی فوج عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے ۔انہرں نے کہاکہ یورپی پارلیمنٹ کے ممبران نے بھارتی وزیر اعظم کو کشمیریوں پر کیے جانے والے مظالم پر خط لکھاہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کو پاکستان بھارت کشیدگی خاتمے کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ کرتارپور بات چیت پر بھارتی تحفظات غیرمناسب ہیں۔انہوں نے کہاکہ دنیا جانتی ہے کہ کرتارپور پور مذاکرات سے بھارت پیچھے ہٹا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کرتار پور مذاکرات میں سنجیدہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ تحفظات بھی ملاقات کرنے سے ہی دور اور زیر بحث آئیں گے انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کے سیٹیلائٹ تجربے پر تحفظات ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ کرتارپور راہداری کھولنے کے لیے بھارتی رضامندی بلاشبہ ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ کرتار پور راہداری نہ کھولی تو ذمہ دار یقیناًبھارت ہوگا۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان کرتار پور کھولنے کے لیے پرعزم ہے۔ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان اپریل کے مہینے میں 360 بھارتی قیدیوں کو رہا کریگا جس میں 8 اپریل کو 100 اور 15 اپریل کومزید 100 بھارتی قیدیوں کو رہا کیا جائیگا

جبکہ 22 اپریل کو 100 اور 29 اپریل کومزید 60 بھارتی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رہا کیے جانے والے بھارتی قیدیوں میں 355 مچھیرے ہیں۔ قیدیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارت میں 347 پاکستانی اور پاکستان میں 537 بھارت کے شہری قید ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کئے جانے والے کام ہمارے اپنے قومی مفاد میں ہیں اس حوالے سے ڈپلومیٹک کور کو دی جانے والی بریفنگز کا سلسلہ جاری رہے گا۔امریکہ کی طرف سے بھارت کو آبدوز شکن اسلحہ کی فراہمی کی رپورٹس پر ترجمان نے کہاکہ ان فیصلوں سے خطے میں اسلحہ کی دوڑ میں اضافہ ہو گا جس ملک کو یہ اسلحہ دیا جا رہا ہے وہاں سے 27 تاریخ کو پاکستان پر حملے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق کافی کام کر لئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…