اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

چھوٹا جہاز بنانے والے پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی سول ایوی ایشن نے نوجوان کیلئے شاندار اعلان کر دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک پتن (یوپی آئی )پنجاب کے ضلع پاک پتن کے علاقے عارف والا کے رہائشی محمد فیاض کو اس کا بنایا ہوا جہاز واپس کر دیا گیا۔ محمد فیاض کو31 مارچ کواس کا اپنا بنایا ہواجہاز اڑانے کی کوشش کرنے پر پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کا جہاز بھی قبضے میں لے لیا تھا۔ تاہم اگلے ہی روز عدالت نے محمد فیاض کو تین ہزار روپے جرمانہ کرکے رہا کردیا تھا۔بینک سے قرض لے کر اور اپنی زمین فروخت کرکے اپنی مدد آا پ کے تحت چھوٹا جہاز بنانے والے محمد فیاض نے حکام سے مطالبہ کیا تھا

کہ اس کا جہاز اسے واپس کیا جائے۔ ڈی پی او پاکپتن ماریہ محمود کی ہدایت پر پولیس نے جہاز واپس کر دیا جس پر محمد فیاض کا کہنا ہے کہ وہ اپنا تیار کردہ جہاز واپس ملنے پر بے حد خوش ہے۔ترجمان سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ طیارہ بنانے والے نوجوان کے جذبے اور مہارت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن ٹیم جہاز کے جائزے کے ساتھ محمد فیاض سے بھی ملے گی۔یاد رہے کہ پاکستان کی فضائی حدود بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر قانوناً پابندی ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…