جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

” نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کیوں نہ کر سکی“ شہبازشریف کے گھر سے واپسی کے بعد نیب کا حیران کن علامیہ جاری

datetime 5  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نیب نےپاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، نیب کی ٹیم نے شہباز شریف کی رہائش گاہ 96 ایچ پر بغیر وارنٹ چھاپہ مارا تو اس وقت شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی گھر میں موجود تھے۔

چھاپہ کے دوران ن لیگ اور دیگر حلقوں کی جانب سے نیب کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ٹیم نے واپس جانے کا فیصلہ کیا تاہم اب نیب کی جانب سے اعلامیہ جار ی کیا ہے ۔ نیب کی جانب سے جاری علامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب لاہور کی ٹیم نے میاں شہباز شریف کے گھر آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتاری کیلئے گئی تاہم حمزہ شہباز کے گارڈز کی جانب سے ہماری ٹیم کیساتھ غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا تھا اور نیب کی ٹیم کو زدو کوب اور ٹیم کے بعض اہلکاروں کے کپڑے پھاڑنے کے علاوہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں ۔ نیب حکام قانون کے مطابق ملزم حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے وارنٹ لے کر گئے تھے ۔ سپریم کورٹ اس حوالے سے واضح ہدایات ہیں کہ نیب کو کسی ملزم کی گرفتاری کیلئے گرفتاری سے قبل آگاہ کرنا ضروری نہیں تاہم حمزہ شہباز شریف کی جانب سے قانون کی صریح خلاف ورزی کی گئی ہے ۔ نیب کی جانب سے اس بات کی وضاحت کی جاتی ہے کہ نیب ملزم حمزہ شہباز کی ٹھوس شواہد کی بنیاد اور سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں گرفتاری عمل میں لائے گا۔ نیب نی جانب سے مزید وضاحت کی جاتی ہے کہ ایسے عناصر جنہوں نے نیب کی قانونی کاروائی اور کار سرکار میں جان بوھ کر مدخلت کی ان کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…