جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

نیب نے شہباز شریف کے گھر چھاپہ کیوں مارا ؟ حامد میر بھی میدان میں آگئے ، اندر کی بات بتا دی

datetime 5  اپریل‬‮  2019 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینئر صحافی و کالم نگار حامد میر نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب شہباز شریف کے گھر میں اس تاثر کو غلط ثابت کرنے کیلئے چھاپہ مارا تا کہ واضح ہو جائے کہ ن لیگ کیساتھ کوئی ڈیل طے نہیں ہوئی اور نہ ملک کا پیسہ لوٹنے والوں کو چھوڑا جائے گا

۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی کا کہنا تھا نواز شریف اور شہباز شریف کو ریلیف ملنے کی وجہ سے کچھ حلقوں میں یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ن لیگ کیساتھ حکومت وقت نے ڈیل کر لی ہے اور اس کی وجہ سے نواز شریف کی رہائی اور شہباز شریف کو رعایت دی جارہی ہے ۔ جبکہ وہیں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نیب کی گرفت اب ن لیگ پر ڈھیلی اور پیپلز پارٹی پر سخت ہو گئی ہے ۔ ایسی صورتحال میں نیب سے متعلق کافی سوالات نے جنم لیا اور اب نیب ان تمام دعوئوں اور تاثرات کو غلط ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ آپ شہبا زشریف اور حمزہ شہباز کا ریکارڈ چیک کر لیں تو پہلے دن سے نیب سمیت تمام اداروں کیساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں ۔ انہیں جب بھی ملکی کسی ادارے نے بلایا وہ فوری پیش ہوتے رہے ہیں ۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ اگر نیب نے حمزہ شہباز کو گرفتار کرنا ہوتا تو وہ پہلے ہی آگاہ کر دیتا ۔ لیکن اس چھاپے نے ثابت کر دیا کہ ن لیگ کیساتھ کوئی ڈیل طے نہیں اور بنیادی وجہ یہی سمجھ میں آتی ہے کہ نیب نے اس تاثر کو غلط ثابت کرنے کیلئے سنجیدہ کوشش کی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل نیب کی ٹیم نے شہباز شریف کی رہائش گاہ 96 ایچ پر بغیر وارنٹ چھاپہ مارا تو اس وقت شہباز شریف اور حمزہ شہباز بھی گھر میں موجود تھے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…