جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

’’لو میرج ‘‘کی اجازت نہ ملنے پر بیٹی نے آشناسے مل کرباپ کو کرنٹ لگاکرموت کے گھاٹ اتاردیا،آشنا سمیت گرفتار ،لرزہ خیز انکشافات

datetime 4  اپریل‬‮  2019 |

حجرہ شاہ مقیم ( این این آئی)لو میرج کی اجازت نہ ملنے پر بیٹی نے آشنا سے مل کرباپ کو کرنٹ لگاکرموت کے گھاٹ اتاردیا، ڈرامہ رچانیوالی بدبخت دیہاتی لڑکی نے حقائق اگل دئیے ،باپ کی قاتلہ اپنے آشنا سمیت گرفتار ،واقعہ حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں بونگی پوہلو میں پیش آیا،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں بونگی پوہلو کے زمیندار محمد یار نے اپنی بیوی کوگھریلوناچاکی کی وجہ سے طلاق دے رکھی تھی

اس کے چار بیٹے ہیں اوربڑی بیٹی اٹھارہ سالہ اللہ رکھی کے ڈیڑھ سال قبل اسی گاؤں کے نمبردار کے بائیس سالہ بیٹے ارشاد کے ساتھ مبینہ طور پر ناجائز مراسم قائم ہوگئے جس کے عشق میں مبتلاہوکر لڑکی اپنے آشناسے مسلسل ملنے کی خا طر سادہ لوح باپ کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے عاشق کے ہاتھوں فراہم کردہ خواب آور گولیاں دودھ میں گھول کرباپ کوپلاکرمیٹھی نیند سلادیتی اوراپنے گھربلاکرعاشق کے ساتھ رنگ رلیاں مناتی رہی عاشق نے جب لڑکی کارشتہ مانگامگر لڑکی کا باپ رضامند نہ ہوا تو عاشق اورمعشوق نے مل کرایک خوفناک منصوبہ بنایاجس پرعمل کرتے ہوئے بدبخت لڑکی اللہ رکھی نے اپنے عاشق کی طرف سے دی گئیں خواب آور گولیاں دودھ میں ڈال دیں جس سے محمد یار سوگیاتو سنگدل بیٹی نے اپنے آشناسے مل کر بجلی کی تار ننگی کرکے غنودگی کی حالت میں پڑے باپ کے دونوں بازوؤں کو باندھ دیااوربجلی کاکرنٹ لگاکر باپ کوسفاکی سے مارڈالااورخاموشی اختیار کرلی،ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ صبح اسکے چھوٹے بھائیوں نے مردہ حالت میں پڑے باپ کودیکھ کراپنے چچامحمد اکرم ولد کمال دین کو اطلاع دی ،گاؤں کے لوگ اورپولیس افسران ایس ڈی پی او دیپالپور سرکل چوہدری انعام الحق ،ایس ایچ اوتھانہ حجرہ شاہ مقیم رانامحمد عمران ٹیپو اور مقامی پولیس چوکی انچارج اے ایس آئی ملک علی احمد وسیرموقع پرپہنچ گئے جن کے آنے پر لڑکی نے ڈرامہ رچاکر قتل کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی مگر تجربہ کار پولیس افسران نے پیشہ ورانہ انداز میں حالات مشکوک جان کرلڑکی سے باپ کے قتل کے حقائق اگلوالیے جس پر پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اپنے گھر میٹھی نیند سوئے ہوئے لڑکی کے آشناارشادسمیت دونوں کوگرفتارکرلیااور ضروری کاروائی عمل میں لاکرباپ کے قتل کے جرم میں اللہ رکھی اوراسکے آشناارشاد کے خلا ف مقدمہ درج کرلیا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…