کراچی(این این آئی))چین سے قرض ملنے کے باعث گزشتہ ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 92کروڑ37لاکھ ڈالر کا اضافہ ہواہے، جس کے نتیجے میں مجموعی ذخائر کی مالیت 15ارب 47کروڑ39لاکھ ڈالر سے بڑھ کر17ارب39کروڑ76لاکھ ڈالر ہوگئی ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق29مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر 15ارب 47کروڑ39لاکھ ڈالر سے بڑھ کر17ارب39کروڑ76لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے،جس میں مرکزی بینک کے ذخائرایک ارب93کروڑ11 لاکھ ڈالر کی کمی
سے8ارب 56کروڑ9لاکھ ڈالر سے بڑھ کر10ارب49کروڑ20لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ اس کے برعکس کمرشل بینکوں کے ذخائرمیں74لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر6ارب 91کروڑ30لاکھ ڈالر سے گھٹ کر6ارب 90کروڑ56لاکھ ڈالرہوگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران چین سے 2.2ارب ڈالر کامساوی قرض موصول ہوالیکن اس دوران بیرونی قرض ودیگر ادائیگیوں کے باعث اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں ایک ارب 93کروڑ11لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوسکا۔