اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

ملک بھر میں قائم ماڈل عدالتوں نے کمال کر دیا، 10 سے 15 سال پرانے کیسز کے بھی فوری فیصلے

datetime 3  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)قتل اور منشیات کے مقدمات کی فوری سماعت اور کیلئے پاکستان بھر میں قائم 116 ماڈل عدالتوں نے بدھ کے روز 137 مقدمات کے فیصلے سنا دیئے، بلوچستان کے ضلع پنجگور میں قتل اور منشیات کا کوئی کیس باقی نہ رہا،ا سلام آباد میں 5 ، پنجاب اور کے پی کے

میں34 ، 34 ، سندھ میں 24 ، بلوچستان میں 40 مقدمات کے فیصلے کئے گئے ماڈل کورٹس نے اسلام آباد میں منشیات کے 5،پنجاب میں قتل کے 8 اور منشیات کے 26 ، خیبر پختونخواہ میں قتل کے 16 اور منشیات کے 18 ، سندھ میں قتل کے 9 اور منشیات کے 15 اور بلوچستان میں قتل کے 18 اور منشیات کے 22 کیس نمٹائے مجموعی طور پر 668 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے سپریم کورٹ مانیٹرنگ سیل کے ڈائریکٹر جنرل سہیل ناصر کے مطابق چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی ہدایات پر قائم کی گئی ماڈل کورٹس تیز رفتاری سے مقدمات کی سماعت کر رہی ہیں اور پولیس سمیت تمام متعلقہ سرکاری محکموں اور اداروں کی معاونت حاصل کی جارہی اور اس امر کو ممکن بنایا جارہا ہے کہ مقدمات کے فیصلوں میں کسی قسم کی تاخیر واقع نہ ہو انہوں نے کہاکہ ماڈل کورٹس کی بدولت اگلے چند دنوں میں پاکستان کے کئی اضلاع سے قتل اور منشیات کے مقدمات کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا اور یہ بہت بڑ ی کامیابی ہو گی سہیل ناصر نے کہاکہ گزشتہ10 سے 15 سالہ پرانے مقدمات کے بھی فوری فیصلے ہو رہے ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…