جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

بھارت کا خلاء میں سٹیلائٹ کو نشانہ بنانے کا تجربہ،ملبے کے حصے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ٹکرانے کا خطرہ، پاکستان نے بھی تشویش کا اظہار کر دیا

datetime 3  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارت کی جانب سے خلاء میں سٹیلائٹ کو نشانہ بنانے کے تجربے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی تجربے کے نتیجے میں خلاء میں پھیلنے والے ملبے سے خطرات لاحق ہیں ۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلاء میں سٹیلائٹ کو نشانہ بنانے کے حالیہ بھارتی تجربے کے نتیجے میں خلاء میں پھیلنے والے ملبے سےخطرات لاحق ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ اطلاعات نہایت پریشان کْن ہیں کہ بھارتی تجربے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ملبے کے حصے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کی طرف حرکت پذیر ہیں اور اس سے ٹکرانے کا خطرہ ہے۔دفتر خارجہ نے کہاکہ عالمی برادری کو خلاء میں پھیلنے والے ملبے سے پْرامن سرگرمیوں کے لئے لاحق خطرات پر گہری تشویش ہونی چاہے بلکہ ایسے اقدامات کے عسکری پہلو اور عالمی، علاقائی، سلامتی و استحکام کے لیے اس کے مضمرات کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان خلاء کو گولہ بارود سے پاک رکھنے کا پْر زور حامی ہے، خلاء کے استعمال پر لاگو ہونے والے عالمی قانونی ضابطوں میں موجود سقم دور کرنے کے لیے ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر اس مقصد کے لییکاوشیں کرتے رہیں گے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ پْرامن سرگرمیوں اور سماجی و معاشی ترقی کے لیے خلائی ٹیکنالوجیز کے استعمال کے لیے کسی کی طرف سے خطرات پیدا نہ ہوں۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ مؤثر قانون کی عدم موجودگی میں دیگر ریاستیں بھی اپنی اس طرح کی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے اسی نوعیت کے اقدام کی پیروی کریں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…