لاہور(این این آئی) کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے بہاولپور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناکر کالعدم تنظیم داعش کے دودہشتگرد وں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بارودی مواد، دستی بم اور دہشتگردی کی کارروائیوں کے لئے دی گئی رقم برآمد کر لی گئی ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر پولیس اسٹیشن صدر بہاولپور کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں سے کالعد تنظیم داعش سے وابستگی رکھنے والے دو دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بارودی مواد،
دستی بم اوردہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے دی جانے والی رقم برآمد کر لی گئی ۔ ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی شناخت حکمت شاہ اور احمد رضا کے نام سے ہوئی ہے جو بہاولپور میں حساس تنصیبات کو ہدف بنانا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں افغانستان میں موجود کالعدم تنظیم داعش کے کمانڈر کی جانب سے دہشتگردی کی کارروائیوں کا ہدف اور اس کے لئے فنڈز فراہم کئے ۔سی ٹی ڈی نے دونوں گرفتار دہشتگردوں کو مزید تحقیقات کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔