اسلام آباد (این این آئی)جبری طور پر نکالے گئے سٹیٹ لائف ملازمین نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا درخواست میں مؤقف پنایا گیا ہے کہ عبدالرزاق داؤد نے میرٹ کی خلاف یونس ڈھاگہ کو ایڈہاک چیئرمین تعینات کیا، یونس ڈھاگہ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ملازمین کو جبری برطرف کردیا۔ سٹیٹ لائف کے جبری طور پر نکالے گئے ملازمین کی طرف سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ، درخواست پاکستان لائرز کونسل کی جانب سے ایڈہاک چیئرمین سٹیٹ لائف انشورنس کے خلاف
دائر کی گئی ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ مشیر وزیراعظم عبدالرزاق داؤد نے میرٹ کی خلاف یونس ڈھاگہ کو ایڈہاک چیئرمین تعینات کیا جو اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے قومی ادارے کو تباہ کر رہے ہیں۔سپریم کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹیٹ لائف کے ممبران نے کہا کہ یونس ڈھاگہ کی وجہ سے دو لاکھ خاندان دو ماہ سے مفلسی اور بھوک کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔اسٹیٹ لائف چیف جسٹس آف پاکستان سے دو لاکھ خاندانوں کو انصاف دلانے استدعا کی ہے۔