کوہاٹ (این این آئی)ناقص انتظامات اور نقل کی روک تھام میں ناکامی پر خیبر پختون خوا کے مشیر تعلیم برہم ہو گئے جنہوں نے 3 تعلیمی بورڈز کے کنٹرولر امتحانات کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا۔اس حوالے سے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختون خوا نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، کوہاٹ، بنوں اور ایبٹ آباد
کے تعلیمی بورڈز کے کنٹرولرز کو متعلقہ محکموں میں واپس بھیج دیا گیا ،تینوں کنٹرولرز کو میٹرک کے امتحانات میں پرچے آئوٹ ہونے اور نقل کی روک تھام نہ ہونے پر ہٹایا گیامحکمہ تعلیم خیبر پختون خوا نے پرچے آئوٹ ہونے اور نقل کی روک تھام نہ ہونیکا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا ۔