اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ گیس سلیب ریٹ پر نظر ثانی کی جائیگی ، اضافی بل 30 جون تک ایڈجسٹ کر دئیے جائیں گے۔ بدھ کو ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پریشر فیکٹر کی وجہ سے جن صارفین کو اضافی گیس بل موصول ہوئے ان تمام گیس بلوں کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ ایسے تمام بل 30 جون تک ایڈجسٹ کر دیے جائیں گے.