اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کا معاملہ نہ پہلی مربتہ ہوا ہے اور نہ آخری مرتبہ، شاہ محمود قریشی کیلئے احترام ہے مگر جہانگیر ترین کیلئے زیادہ احترام ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان میں جہانگیر ترین جیسا کوئی ماہر زراعت نہیں ہے
پی ٹی آئی کی حکومت بننے میں بھی جہانگیر ترین کا اہم کردار رہا ہے انکے کابینہ اجلاس میں بیٹھنے سے (ن) لیگ کو زیادہ ٹھیس پہنچ رہی ہے جہانگیر ترین کو زراعت کے شعبہ میں مہارت حاصل ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ جس دن ہم نے حکومت سنبھالی تو صرف پندرہ دن کے ذخائر موجود تھے، یہ لوگ رونا پیٹنا چھوڑیں فیملی میٹنگ بلائیں اور پاکستان کے عوام کے پیسے واپس کریں، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کا معاملہ نہ پہلی مرتبہ ہوا ہے اور نہ آخری مرتبہ، شاہ محمود قریشی کیلئے احترام ہے لیکن جہانگیر ترین کیلئے ہمارا احترام زیادہ ہے، شاہ محمود قریشی کا اپنا نقطہ نظر ہے وزیراعظم عمران خان جو حتمی فیصلہ کریں گے اس پر سب عمل کریں گے، مریم اورنگزیب کو کوئی نہ کوئی چورن تو بیچنا ہے اور پریس کانفرنس بھی کرتی ہے، فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب کے حالات بہت بہتر ہوئے ہیں اور جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن حالات بہتر ہونے کی گنجائش موجود ہے، وزیراعظم کبھی ایک روپے کی کرپشن اور سفارش برداشت نہیں کریں گے، ملک میں مہنگائی کی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہے ماضی میں لیے گءئے قرضے بھی مہنگائی میں اضافے کی وجہ ہے، ماضی کے میگاپراجیکٹس میں کرپشن کی گئی۔