سوات (این این آئی)صوبہ خیبر پختونحوا کی حسین وجمیل وادی سوات کی تحصیل کبل شاہ ڈھیری سے تعلق رکھنے والے سیاسی خاندان کے چشم چراغ مقتول شکیل احمد خان کو نیویارک میں قتل کر دیا گیا‘مرحوم کی جسد خاکی امریکہ سے سوات لانے کیلئے کوششیں جاری۔تفصیلات کے مطابق شکیل احمد خان نیویارک میں اپنے ریسٹورنٹ سے واپس جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کو گولی مار دی۔شکیل احمد خان اے این پی
کے رکن اسمبلی وقار خان چیئرمین VDC خلیل خان ضلعی ممبر افتخار خان کا بھتیجا ۱ور ANP کے مرکزی رہنما ء خان نواب کے نواسے تھے۔ یاد رہے کہ شکیل احمد خان کے والد اقبال احمد خان اور دو بھائی سال 2008 میں سوات دہشت گردی لہر کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا مقتول شکیل احمد خان اہلخانہ کے دیگر افراد سمیت امریکہ میں مقیم تھے مقتول کی جسد خاکی سوات لانے کیلئے کوشش جاری ہے۔