لاہور ( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے 12 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی صرف ایک وجہ سے عدالت کو آگاہ
کیا گیا ،شہباز شریف کے خلاف دو ریفرنسز دائر ہیں جس کے باعث نام ای ایل میں ڈالا گیا ،دونوں ریفرنسز میں شہباز شریف ضمانت حاصل کر چکے ہیں ، شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے عدالت کو مزید وجوہات نہیں بتائی گئیں ، عدالت شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق حکومتی نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیتی ہے ،عدالت شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا بھی حکم دیتی ہے ۔