راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے نتیجے میں سات بھارتی فوجی ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین پاکستانی فوجی شہید ہوگئے تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی جانب
سے بھارتی فورسز کی فائرنگ بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں بھارت کے 7 فوجی ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالے پاکستانی جوانوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے منگل کو 18 سالہ نوجوان شہید اور 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔