اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، وزیر خارجہ نے مدد مانگ لی

datetime 2  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکہ، پاکستان اور بھارت کے مابین تمام تصفیہ طلب امور پر مذاکرات کے دوبارہ آغاز کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ منگل کو امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے مابین ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔دونوں وزرائے خارجہ نے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کیلئے کشیدگی کے خاتمے کو ضروری قرار دیا ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان کیطرف سے کیئے گئے اقدامات سے امریکی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاک امریکہ باہمی تعلقات نہایت اہمیت کے حامل ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے امریکہ کا کردار قابل ستائش ہے ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے، امریکی وزیر خارجہ کو، پاکستان کی طرف سے انڈین پائلٹ کی بھارت حوالگی سمیت، خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ انہو ں نے کہاکہ امریکہ، پاکستان اور ہندوستان کے مابین تمام تصفیہ طلب امور پر مذاکرات کے دوبارہ آغاز کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ دونوں رہنماؤں نے افغان امن عمل پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا،افغان امن عمل میں پاکستان کی طرف سے جاری سہولت کاری پر بھی گفتگو ہوئی۔فریقین کا امریکہ کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے متوقع دورہ پاکستان کے دوران افغان امن عمل پر ابتک ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ کرنے پر اتفاق کیا ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ انٹرا افغان مذاکرات اس مفاہمتی عمل کا اہم جزو ہیں ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے امریکی اور پاکستانی قیادت کے مابین روابط کے فروغ پر زور دیا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…