اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ موجودہ حالات پر دو بڑی جماعتوں خاموشی جعلی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے ، موجودہ حکومت پانچ سال کیا ،پانچ دن بھی نہیں چلنی چاہیے ،حکومت چل نہیں رہی ،اسٹیبلشمنٹ اسے چلا رہی ہے ،جب امن قائم ہوگیا ہے تو پھر فوجیوں عدالتوں کی ضرورت کیا رہ گئی ہے ،پہلے بھی فوجی عدالتوں کو ووٹ نہیں دیا نہ اب دیں گے ۔ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ موجودہ حالات پر دو بڑی جماعتوں خاموشی جعلی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے کے
مترادف ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ حکومت پانچ سال کیا ،پانچ دن بھی نہیں چلنی چاہیے ،حکومت چل نہیں رہی اسٹیبلشمنٹ اسے چلا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب امن قائم ہوگیا ہے تو پھر فوجیوں عدالتوں کی ضرورت کیا رہ گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان میں ہمارے جلسے کا کریڈٹ بھی فوج نے لیا کہ امن ہوا تو جلسہ ہوا ۔ انہروں نے کہاکہ جب مکمل امن کا دعوی ہے تو پھر فوجی عدالتوں کا جواز کیا ہے ؟۔انہوں نے کہاکہ پہلے بھی فوجی عدالتوں کو ووٹ دیا نہ اب دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی 2013سے کم ہونے کے دعوے پر اسد عمر کو شرم آنی چاہیے ۔