اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس میں نیب کے سامنے پیش ہوئے تو دوسرا کیس بھی کھل گیا،نیب نے سرکاری گاڑیاں کم قیمت پر شریف خاندان کو دینے پر نئی تحقیقات کا آغاز کردیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق بطور وزیر پیٹرولیم قطر سے مہنگی ایل این جی خریدنے کے کیس میں نون لیگی رہنما نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تو ان سے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔انھوں نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم
کو بیان ریکارڈ کرادیا۔شاہد خاقان نے وزارت پٹرولیم سے ملنے والی دستاویزات بھی نیب حکام کے حوالے کردیں اور یقین دلایا کہ باقی دستاویزات بھی ملتے ہی فراہم کردوں گا۔ پیشی کے دوران نیب نے شاہد خاقان عباسی کو ایک اور کیس میں شامل تفتیش کرلیا۔سابق وزیراعظم پرالزام ہے کہ انہوں نے اپنے دور حکومت میں سرکاری توشہ خانے سے کم گاڑیاں شریف خاندان دیں۔شاہد خان عباسی کو اس نئے کیس کا سمن بھی دے دیا گیا ہے۔