جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نواز شریف ایک نہیں بلکہ متعدد سنگین بیماریوں میں مبتلا،کن امراض کا شکار ہیں؟ڈاکٹرز کے انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 2  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کا شریف میڈیکل کمپلیکس میں دوبارہ تفصیلی طبی معائنہ اور ٹیسٹ کئے گئے ،دل کے اندرونی حصوں کے جائزے کیلئے ایکوکارڈیوگرام کیاگیاجس کے مطابق نواز شریف کے جسم میں خون کے بہاؤمیں رکاوٹ پائی گئی ،نواز شریف کے آج نجی ہسپتال میں ایم آرآئی، ایم آر اے اور بعض دیگر ٹیسٹ ہوں گے۔ جبکہ ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں نواز شریف کو لاحق تمام بیماریوں کی تشخیص کی جائے گی،

نوازشریف کے علاج پر کتنا وقت صر ف ہوگا اس بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف گزشتہ روز انتہائی سخت سکیورٹی میں اپنی رہائشگاہ جاتی امراء سے شریف میڈیکل کمپلیکس آئے ۔ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی موجودگی میں سینئر پروفیسرز نے نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا جبکہ اس موقع پر کچھ ضروری ٹیسٹ بھی لئے گئے ۔نوازشریف کے دل کے اندرونی حصوں کے جائزے کے لئے ایکوکارڈیوگرام کیاگیاجس کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کے جسم میں خون کے بہاؤمیں رکاوٹ پائی گئی ،گردن اور دماغ کو خون کی پوری مقدار میں فراہمی نہیں ہورہی ۔ معالجین کے مطابق مریض کی گردن کے بالائی حصوں اور دماغ کو خون کی 43 فیصد فراہمی متاثر ہونا خطرناک ہوسکتا ہے اورطبی لحاظ سے یہ مریض کو سنگین ہارٹ اٹیک ہونے کی علامت تصور ہوتی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ معالجین نے خطرے کے پیش نظر نوازشریف کے دل اور گردوں کا ایم آر آئی کرانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ خون کے بہاؤکی تشخیص کے لئے ڈوپلر سٹڈی بھی کرائی جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کا آج لاہور کے نجی ہسپتال میں ایم آرآئی، ایم آر اے اور بعض دیگر ٹیسٹ ہوں گے۔ معالجین کے مطابق گردوں کو خون کی فراہمی بھی متاثر پائی گئی۔گردوں میں پتھری کی تشخیص کے لئے سی ٹی کب، چھاتی اور

ریڑھ کی ہڈی کا سی ٹی سکین بھی کیاجائے گا ۔ نواز شریف تقریباً ڈھائی گھنٹے تک شریف میڈیکل کمپلیکس میں رہنے کے بعد واپس اپنی رہائشگاہ روانہ ہو گئے ۔ ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں نواز شریف کو لاحق تمام بیماریوں کی تشخیص کی جائے گی، نوازشریف کا چھ ہفتوں میں علاج ہو سکتا ہے یا نہیں ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا

تاہم لندن میں نوازشریف کا علاج کرنے والے ڈاکٹر لارنس سے رابطے میں ہیں۔ڈاکٹر عدنان کے مطابق نواز شریف کے گردوں کی تکلیف میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوا ہے ۔علاج اور ٹیسٹوں کیلئے سینئرزپروفیسرز پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ نواز شریف چند مہینے جیل میں رہے ہیں، ہسپتال میں شفٹ کرنے کیلئے تجزیہ کیا جارہا ہے،دیکھا جارہا ہے کہ نواز شریف کا پاکستان میں علاج ہوسکتا ہے یا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…