اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

شاہ محمود،جہانگیرترین کے بعد ایک اورتنازعہ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پرتحریک انصاف کے رکن اسمبلی پھٹ پڑے ، اسد عمر پر شدیدتنقید

datetime 2  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے دور ان تحریک پاکستان کے رکن اسمبلی نور عالم خان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پھٹ پڑے اور کہا ہے کہ جو بھی وزیر خزانہ آتا ہے کہتاہے ملک دیوالیہ ہوگیا ہے ۔ منگل کو پی اے سی ذیلی کمیٹی کے اجلاس کے دور ان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نور عالم خان پھٹ پڑے۔ نور عالم خان نے کہاکہ جو بھی وزیر خزانہ آتا ہے کہتا ہے ملک دیوالیہ ہو گیا ہے ۔نور عالم خان نے کہاکہ عوام کے لیے ہر چیز ختم اور

قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کمیٹی میں مجھے پارٹی کا نمائندہ نہیں بلکہ عوام کا نمائندہ سمجھا جائے ۔ اجلاس کے دور ان پاور ڈویژن حکام نے بتایاکہ نیپرا کے ساتھ مل کر ہر 3 ماہ بعد ٹیرف کا تعین کیا جائیگا۔سید نوید قمر نے کہاکہ آپ کے کہنے کا مطلب ہے کہ ہر 3 ماہ بعد عوام پر بجلی کا بل گریگا۔ حکام نے بتایاکہ گردشی قرضوں میں اضافے کی وجوہات جاننے کے لیے کام کیا جا رہا ہے ۔سیکرٹری پاور ڈویژن نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں بھی بجلی کے شعبے میں سبسڈی کو بجٹ میں شامل کیے جانے پر بات کی ہے۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…