اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خیبرپختونخوا میں 17 ڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ اگلے مالی سال بجٹ میں شامل ،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 2  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ(این این آئی) صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا کے گیارہ اضلاع میں 17 سمال ڈیمز تعمیر کرنے کا منصوبہ اگلے مالی سال کے بجٹ میں شامل کرکے منظوری کے لئے وفاقی حکومت کو بھیج دیا جس کا ابتدائی تخمینہ تقریباً26 ارب45 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔اس منصوبے کے تحت سب سے زیادہ 10سمال ڈیمز کوہاٹ سمیت صوبے کے چھ جنوبی اضلاع میں بنائیں جائیں گے۔

باخبر ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی زیرصدارت پراونشل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (PDWP ) کے منعقدہ اجلاس میں خیبرپختونخوا کے گیارہ اضلاع کوہاٹ‘ کرک‘ ہنگو‘ بنوں‘لکی مروت‘ ڈیرہ اسماعیل خان‘ چارسدہ ‘نوشہرہ‘ مردان‘ صوابی اور ہری پور میں 17 سمال ڈیمز تعمیر کرنے کا منصوبہ منظوری کے لئے وفاقی حکومت کو بھیج دیا گیا ہے۔17 چھوٹے ڈیم پر مشتمل اس منصوبہ پرمجموعی لاگت کا ابتدائی تخمینہ تقریباً26 ارب44 کروڑ80 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے صوبائی سطح پر یہ منصوبہ قابل عمل قراردینے کے بعد وفاقی حکومت کو منظوری کے لئے پیش کردیا ہے تاکہ اگلے مالی سال2019-20 میں شامل کیا جاسکے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس منصوبہ کے تحت ضلع کوہاٹ میں سماری پایاں ڈیم اور خٹک بانڈہ شکردرہ ڈیم‘ ضلع کرک میں مخ بانڈہ ڈیم‘ چشمہ اکوڑخیل ڈیم اور بروچ ڈیم‘ ضلع ہنگو میں تورہ وڑی ڈیم اورسروزئی ڈیم‘ ضلع بنوں میں روچا ڈیم‘ ضلع لکی مروت میں پیزوڈیم‘ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں کورا نالہ ڈیم اور شیخ حیدر زام ڈیم‘ ضلع نوشہرہ میں شہیدبانڈہ ڈیم اور زوانہ دروازگئی ڈیم‘ ضلع چارسدہ میں میاں پٹی ڈیم‘ ضلع مردان میں سرخہ وائی ڈیم‘ ضلع صوابی میں شیر درہ ڈیم جبکہ ضلع ہری پور میں بھرواسا ڈیم شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ صوبائی محکمہ انہار کی ذیلی ڈائریکٹوریٹ سمال ڈیمز نے تیار کیا ہے ۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…