لاہور (اے این این ) چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزا نے منشیات اسمگلنگ کیس میں سزا کے خلاف سیشن عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔لاہور کی سیشن عدالت نے چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریزا کو منشیات اسمگلنگ کیس میں 8 سال، 8 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف ماڈل نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔
ماڈل نے موقف اختیار کیا کہ ‘سیشن عدالت نے حقائق کے برعکس منشیات کیس میں سزا کا فیصلہ سنایا، وہ اسلامک اسٹڈیز کے لیے پاکستان آئی تھی’۔ ماڈل ٹریزا نے درخواست میں استدعا کی کہ سزا کالعدم قرار دیکر رہائی کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج شہزاد رضا نے چیک ریپبلک سفارتخانے کی ڈپٹی سیکرٹری کی موجودگی میں 20 مارچ کو منشیات اسمگلنک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ماڈل کو سزا سنائی تھی۔