اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مولانا فضل الرحمان ہماری ٹریننگ میں آجائیں ،بلاول بھٹو کا فضل الرحمان کو جواب، جے یو آئی (ف) کا شدید ردعمل سامنے آگیا

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان ہماری ٹریننگ میں آجائیں تو ملک کیلئے بہتر ہوگا۔پیر کو مولانا فضل الرحمان کے بیان کے جواب میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نو ڈیرو ہاؤس میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی عزت کرتا ہوں،

میں نوجوان ہوں اور میری نئی سوچ ہے لہٰذا مولانا صاحب ہماری ٹریننگ میں آجائیں تو ملک کیلئے بہتر ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا چاہتے ہیں، خواتین کو سیاسی طور پر بھی بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کے مسائل کا حل کسی ایک فرد کے پاس نہیں بلکہ ہم سب کو ملکر سندھ کے مسائل کے حل کیلئے کام کرنا چاہیے، ترقیاتی بجٹ کس طرح اور کہاں خرچ ہونا چاہیے، اس پر علاقے کے لوگوں کی رائے ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سندھ حکومت کا نہیں پورے پاکستان کا پروگرام ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ بلاول بھٹو کو تھوڑی سی سیاست کرنے دیں، وہ آئیڈیل باتیں کرتے ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ میں نے زرداری صاحب سے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو میری شاگردی میں لائیں، زرداری صاحب نے تو بہت کچھ سیکھا مجھ سے، اب بلاول کو بھی ذرا لائیں۔دوسری جانب بلاول کی شاگردی کے معاملے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حسین احمد کا رد عمل میں کہنا تھا کہ آصف زرداری بلاول کو فضل الرحمان کو دیں گے نہ شیخ رشید کے حوالے کریں گے کیوں کہ بلاول، آصف زرداری کا اثاثہ ہیں وہ انہیں سنبھال کے رکھیں گے۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ بلاول، آصف زرداری کے پاس رہے تو ہی ان کی سیاست کی گاڑی چلے گی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…