جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کرنسی اسمگلنگ کیس : ماڈل ایان علی کا کراچی میں قیمتی اپارٹمنٹ ضبط ، مالیت کتنی تھی؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن) کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کا کراچی میں 3 کروڑ روپے مالیت کا اپارٹمنٹ ضبط کرلیا گیا۔ راولپنڈی کسٹم عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں مشہور ماڈل ایان علی کی کراچی میں پراپرٹی ضبط کرنے کا حکم جاری کیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایان علی کا 3 کروڑ روپے مالیت کا کراچی میں اپارٹمنٹ بحق سرکار ضبط کرلیا گیا۔یہ پراپرٹی نیلام کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا ہے جب کہ کراچی

مجسٹریٹ نے پراپرٹی ضبط کرنے کی تصدیقی رپورٹ کسٹم عدالت راولپنڈی کو بھیج دی ہے۔واضح رہے کہ 14 مارچ 2015 کو بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایان علی کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ 5 لاکھ امریکی ڈالر سے زائد رقم غیر قانونی طریقے سے دبئی لے جارہی تھیں۔ بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کیا اور بیرون ملک جانے کی اجازت دی لیکن درجنوں مرتبہ طلبی کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…