جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کا غصہ حکومت پر بڑھ گیا ،عمران خان وعدے بھول گئے ،شدید ردعمل

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹنڈوالہ یار (آن لائن )حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام کا غصہ حکومت پر بڑگیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ہونے پر عوام حکومت سے دل برداہشتہ ہوگئی اور عوام کا کہنا ہے کہ حکومت آئے دن غریب عوا م کو مہنگائی کی جانب دھکیل دہی ہے موجودہ وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن سے قبل عوام کو ریلیف دینے کے لئے بڑے بڑے واعدے کئے تھے مگر عمران خان وزیر اعظم بنتے ہی اپنے واعدوں کو بھول گئے

اور عوام پر آج پھر مہنگائی کا بم گرادیا جس سے مزید مہنگائی میں اضافہ ہوگا عوام کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے عربوں روپوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی ہے ان کے خلاف کاروائی کرکے ملک کے خزانے سے لوٹا ہوا مال واپس لیا جائے اور ان کو سزائیں دلوائیں مگر ایسا کوئی بھی عمل نہیں ہورہا اور مزید مہنگائی میں اضافہ ہی اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ڈالر اونچا ، پاکستانی کرنسی نیچے آگئی ہے غریب عوام کو ناہی شاہرہ چاہیں اور ناہی کوئی ترقیاتی کام چاہئے غریب عوام چاہتی ہے کہ غریب عوام کی روز مرہ کی خردنوش کی اشیا سستی کی جائیں تاکہ غریب عوام اپنے بچوں کا صحیح طریقے سے پیٹ پال سکے عوام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس وقت مہنگائی عروج پر ہے مگر غریب لوگوں کی کمائی بہت کم ہے جس سے گذارا کرنا انتہائی مشکل ہوتا جارہا ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ مہنگائی کرنے کے بجائے لوٹا ہوا پیسہ واپس لائے اور ملک میں ہونے والی مہنگائی کا خاتمہ کرے عوام نے کہا کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اتنا زیادہ اضافہ کرکے غریب لوگوں کو فاقہ کشی اور خودکشی کرنے پر حکومت مجبور کررہی ہے ۔ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے تمام اشیاء مہنگی ہوجائیں گی جس سے غریب عوام کو بے حد پریشانی کا سامنہ کرنا پڑے گا عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو مہنگائی کا خاتمہ کیا جائے اور اگر ایسا نہیں کیا جاسکتا تو عمران خان اور اس کی ٹیم دستبردار ہوکر اپنے گھروں کو واپس چلی جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…