اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر بات کر نے سے انکار کر دیا ۔ بی بی سی کے مطابق فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر سابق حکمراں جماعت مسلم لیگ نواز کے متعدد رہنماؤں نے بات کرنے سے انکار کیا ہے۔یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گذشتہ ہفتے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2015 اور 2017 میں حالات کے
پیش نظر فوجی عدالتیں قائم کی گئیں اور اب حکومت کا کام ہے کہ وہ پارلیمان کو مطمئن کرے کہ آج ان عدالتوں میں توسیع کی ضرورت کیوں ہے؟۔قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے اعداد و شمار کے مطابق وزارت داخلہ نے فوجی عدالتوں کو دہشت گردی کے 700 سے زیادہ مقدمات ارسال کیے تھے جن میں سے 478 مقدمات کے فیصلے کیے جا چکے ہیں اور 284 مجرمان کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔