آئی ایم ایف کے پاس جانا خود کشی ہے،وزیراعظم کو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا مشورہ دیا تھا،ممبراقتصادی مشاروتی کونسل ڈاکٹر اشفاق حسن کھل کر بول پڑے

1  اپریل‬‮  2019

کراچی(این این آئی)ممبراقتصادی مشاروتی کونسل ڈاکٹر اشفاق حسن نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)سے رجوع کو خودکشی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کو آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے کا مشورہ دیا تھا لیکن 10لوگوں نے اس کے برعکس رائے دی،

جس پر انہوں نے عالمی مالیاتی فنڈ سے رجوع کا فیصلہ کیا۔خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ اگلا بجٹ آئی ایم ایف کا ہوگا، وہاں سے ہدف ملے گا جس کے حصول کے لیے ہمیں نفاذ کی پالیسی بنانی ہوگی۔ عوام کی اس بجٹ اور منصوبے سے چیخیں نکلیں گی۔انہوں نے کہاکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ، ملک میں ڈالر مہنگا ہونا زیادہ ٹیکس لگانے کا سبب بن رہا ہے، جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا تو ہرچیز مہنگی ہوجائے گی۔ڈاکٹراشفاق حسن نے کہا کہ اب حکومت کو دفاعی بجٹ ختم کرنا ہوگا یا پھر پورا ترقیاتی بجٹ مکمل ختم کرنا ہوگا اور دفاعی بجٹ آدھا سے بھی کم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام شرائط سے نہیں ملتا بلکہ وہ پالیسی ہے آپ لیں یا نہ لیں آپ کی مرضی، آئی ایم ایف کی عہدیدار نے کہا تھا کہ ہم قرضے لینے والوں کی شرائط نہیں مانتے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آئی ایم ایف کے بغیر دنیا میں بانڈز متعارف کراسکتا ہے لیکن آئی ایم ایف کے ساتھ ہماری پیداوار آگے نہیں جاسکتی۔ انہوں نے آئی پی پی کے کنڑیکٹس پر بھی نظرثانی کا مطالبہ کیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…