جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز کیخلاف امریکا سے لڑکیوں کی تعلیم کے7 ارب روپے کے معاہدے اور فنڈز میں مبینہ کرپشن کا معاملہ ،حکومت نے تفصیلات جمع کرادیں

datetime 1  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ میں امریکا سے لڑکیوں کی تعلیم کے7 ارب روپے کے معاہدے اور فنڈز میں مبینہ کرپشن کا معاملہ ،وفاقی حکومت نے تفصیلات عدالت میں جمع کرادی۔سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں وفاقی حکومت نے فنڈز کے اخراجات کی تفصیل پیش کی۔ تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے تعلیم کے فروغ کیلئے 70 ملین ڈالرز معاہدے کے تحت دیئے”لیٹ گرلز لرن” پروجیکٹ کیلئے 19 ملین ڈالر دیئے گئے امریکا نے 51 ملین ڈالرز یو ایس ایڈ کے مختلف منصوبوں کیلئے فراہم کیے،

ان منصوبوں کیلئے یو ایس ایڈ نے زیادہ تر امریکی این جی اوز کے ذریعے رقم فراہم اور خرچ کی،عدالت نے درخواست گزار کو جواب الجواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ مریم نواز نے جون 2016میں مشل اوباما کے ساتھ امریکا میں پریس کانفرنس کی ،نیوز کانفرنس میں “لیٹ گرلز لرن” مہم کا اعلان کیا گیا ، دو لاکھ لڑکیوں کی تعلیم اور بہبود کا معاہدہ سرد خانے کی نذر ہوگیا ، نیب سے سات ارب روپے کے فنڈزکی تحقیقات کرائی جائے ، پوچھا جائے مریم نواز نے سرکاری عہدے کی بغیر کس حیثیت میں معاہدہ کیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…