جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

یوٹیوب نے عالمی شہرت یافتہ عالم دین مولانا طارق جمیل کو منفرد اعزاز سے نواز دیا

datetime 1  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن )دنیا کی مقبول ترین ویڈیو اسٹریمنگ و شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے عالمی شہرت یافتہ عالم دین مولانا طارق جمیل کو منفرد اعزاز سے نواز دیا۔مولانا طارق جمیل ایک معروف پاکستانی مبلغ اور عالم دین ہیں اور دنیا بھر میں وہ دین کی دعوت و تبلیغ کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں۔

ان کی انہی تبلیغ کی کوششوں کے باعث کئی گلوکار، اداکار اور کھلاڑیوں کی زندگیوں میں تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔جہاں معروف عالم دین کی کاوشوں کا اعتراف دنیا بھر میں کیا جاتا ہے وہیں اب سرچ انجن گوگل کی ذیلی کمپنی یوٹیوب نے بھی ان کی خدمات کو تسلیم کرلیا اور انہیں یوٹیوب کے مخصوص گولڈن پلے بٹن کے ایوارڈ سے نوازا ہے۔یوٹیوب کی جانب سے یہ بٹن ان کی ویب سائٹ پر موجود طارق جمیل آفیشل چینل پر ایک ملین (10 لاکھ)سے زائد سبسکرائبر ہونے کے اعزاز میں دیا گیا ہے جبکہ اس وقت چینل پر سبسکرائبر کی تعداد 13 لاکھ سے زائد ہے۔ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ کی جانب سے کسی چینل کو اس بٹن سے نوازنا ایک انعام کے ساتھ ساتھ اس بات کا اعتراف بھی ہوتا ہے کہ اسے سب سے زیادہ مشہور چینلز میں شامل کیا گیا ہے۔مولانا طارق جمیل کے چینل کو دیے گئے اس اعزازی بٹن کو خود مولانا طارق جمیل نے کھولا اور اس کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا طارق جمیل گولڈن پلے بٹن کو ان باکس کرتے ہوئے اپنے تمام چاہنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔یوٹیوب کی جانب سے بھیجے گئے اس گولڈن اعزازی بٹن پر مولانا طارق جمیل کے چینل طارق جمیل آفیشل کا نام تحریر ہے اور وہ اسے دکھا رہے ہیں۔

ویڈیو کے دوران وہ کہتے ہیں کہ طارق جمیل آفیشل چینل پر سامعین اور ناظرین سے وقتا فوقتا بات کرتا رہوں گا اور مختلف بیانات کے کلپس بھی اپ لوڈ ہوتی رہیں گی۔تاہم اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے ایک وضاحت کی کہ مجھ سے بہت سی ایسی غیر ذمہ دارانہ باتیں منسوب ہوتی رہتی ہیں حالانکہ میں اس سے بری الذمہ ہوں اور ایسی باتوں کو مجھ سے منسوب نہ کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…