اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنماء مرتضی جاوید عباسی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے اعلان پر احتجاج کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کا اعلان سیاسی انتقام ہے،اگر حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیلی کو پارلیمنٹ میں لے کر آئی تو مسلم لیگ ن بھرپور مخالفت کرے گی ۔
اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کا اعلان سیاسی انتقام ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت خود تو کچھ کر نہیں سکتی لیکن جنہوں نیعوام کے لئے کام کئے انکا نام بھی برداشت نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہاکہ بے نظیر بھٹو ایک لیڈر تھی جنہوں نے سیاسی جدوجہد کرتے ہوئے شہادت پائی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے بے نظیر بھٹو کے نام سے جاری پروگرام کو مزید آگے بڑھایا۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرنے کے اعلان پر احتجاج کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نام کی تبدیلی کو پارلیمنٹ میں لے کر آئی تو مسلم لیگ ن بھرپور مخالفت کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اپنی نااہلی چھپانے کے لئیاپوزیشن کو احتساب کے نام پر ٹارگٹ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک کا موجودہ معاشی بحران حکومت کی غلط پالیسیوں کی نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹا وزیراعظم ہونے اور یو ٹرن لینے پر عمران خان کو تغمہ امتیاز ملنا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ خدارا موجودہ حکمران مدینہ کی ریاست کو بدنام نہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ مدینہ ریاست کی بنیاد نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے سچائی پر رکھی تھی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے کے منہ سے ریاست مدینہ کی بات اچھی نہیں لگتی۔