سرگودھا ( آن لائن) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم 30لاکھ افراد کو اسلام آباد لے جا کر اسے جام کردیں گے اور دیکھیں گے کہ حکومت کیسے چلتی ہے۔ 2018کے عام انتخابات میں دھاندلی سے جعلی حکومت کو ملک پر مسلط کیا گیا ۔ آج ملک سے اخلاق اور تہذیب کا جنازہ نکل رہا ہے۔سرگودھا میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہماری جنگ آمریت کے خلاف ہے ہم جمہوری قوتوں کو ملک اور جمہوریت بچانے کی دعوت دیتے ہیں۔ جلد اسلام آباد جائیں گے اور اسے
جام کردیں گے ۔ جب 30لاکھ افراد اسلام آباد جائیں گے تو دیکھیں گے کہ حکومت کیسے چلتی ہے۔ ہم ملک بھر میں ملین مارچ کے عنوان سے اجتماعات کررہے ہیں ۔ متحدہ مجلس عمل آج 10واں مارچ کررہے ہے ۔ 2018کے عام انتخابات میں دھاندلی کرکے جعلی حکومت کو لایا گیا۔ آج اس ملک سے اخلاق اور تہذیب کا جنازہ نکالا جارہا ہے اگر کسی قوم سے اخلاق چھین لیا جائے تو اسے غلام بنانا آسان ہوجاتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جس سڑک کا افتتاح ہم نے ژوب سے کیا تھا حکومت نے اس کاافتتاح کوئٹہ سے کردیا ہے۔