دارالسلام(این این آئی)برونائی کی حکومت نے عالمی برداری کی تنقید مستردکرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک میں تین اپریل بروز بدھ سے اسلامی قوانین کا نفاذشروع کردیاجائیگا، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برونائی حکومت کے ترجمان نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ نئے متعارف کروائے گئے ان قوانین میں زنا اور ہم جنس پرستی پر سنگ ساری جیسی سزائیں دی جائیں گی۔
انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کی جانب سے ان قوانین پر سخت تنقید کی جا رہی ہے مگرہمیں ان کی کوئی پروا نہیں ہے،اورپارلیمنٹ سے منظوری کے بعداس چار لاکھ آبادی کے مسلم اکثریتی ملک برونائی نے تین اپریل سے اپنے ہاں نئے قوانین کے نفاذ کا اعلان کیا ہے اوراس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائیگا،انہوں نے کہاکہ ان نئے قوانین کے تحت ریپ اور زنا پر سنگ ساری سمیت سزائے موت دی جا سکے گی۔