کراچی(آن لائن) وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اداکارہ مہوش حیات کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے ان پرتنقید کرنے والوں کو بیماراورخراب ذہنیت کے افراد قراردے دیا۔نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیازسے نوازے جانے کے باوجود ابھی تک یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے
اور ان پر تنقید کرنے والے اب بھی اس بات پر شدید غصے میں ہیں کہ مہوش حیات کو پاکستان کی کون سی خدمات انجام دینے کے لیے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔جہاں مہوش حیات پر تنقید کرنے والوں کی کمی نہیں وہیں ان کے حق میں آوازیں اٹھانے والے بھی بہت ہیں۔ حال ہی میں انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے مہوش حیات پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں بیمار اور خراب ذہنیت کے افراد قرار دے دیا۔شیریں مزاری نے مہوش حیات کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا مجھے یہ جان کر شدید کوفت ہوئی کہ کچھ لوگوں نے مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے پر نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ ان کی کردارکشی بھی کی۔ مہوش حیات کو یہ اعزاز بطور اداکارہ ان کی شاندار کارکردگی کوتسلیم کرتے ہوئے دیا گیا ہے، لیکن کچھ مایوس افراد نے انہیں یہ اعزاز ملنے پر ان کے کردارپرحملہ کیا، کچھ بیمار اور خراب ذہنیت کے لوگ خواتین کو نشانہ بناتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر فنکار بھی مہوش حیات کے حق میں آوازیں اٹھاچکے ہیں۔ وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اداکارہ مہوش حیات کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے ان پرتنقید کرنے والوں کو بیماراورخراب ذہنیت کے افراد قراردے دیا۔نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیازسے نوازے جانے کے باوجود ابھی تک یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے