ملک میں تبدیلی نہیں تباہی آئی، اسلام آباد کا رخ کیا تو حکمرانوں کو اندازہ ہو جائیگا، مولانا فضل الرحمن کی دھمکی

  جمعہ‬‮ 29 مارچ‬‮ 2019  |  17:18

پشاور (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں تبدیلی نہیں تباہی آئی ہے، جے یو آئی نے اسلام آباد کا رخ کیا تو حکمرانوں کو اندازہ ہو جائیگا۔دارالعلوم ہدایت الاسلام کی 50 سالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی پالیسوں کی وجہ سے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا گیا اور روپے کی قدر کم ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے روزانہ کے حساب سے 15 ارب روپے

کے قرضے لیے ہیں، ملک میں تبدیلی نہیں آئی تباہی آئی ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے بین الاقوامی دبائومیں فیصلے کیے ہیں ہم جعلی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے ، عوام نے فیصلہ کچھ کیا اور نتائج کچھ اور آئے ، ہم اسٹیبلشمنٹ کو بتانا چاہتے ہیں کہ انہوں نے غلط لوگوں کی سرپرستی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے خلاف ریاستی ادارے استعمال ہو رہے ہیں، مسلمان کو مارا جا رہا مگر دہشت گرد بھی مسلمان کو قرار دیا جا رہا ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

بیوپار

شکاگو کینڈی کا راز بہت دنوں بعد کھلا اور ہم یہ راز جان کر حیران رہ گئے‘ وہ روز بیسیوں مرتبہ کینڈی کا ذکر کرتا تھا‘ ایک ہاتھ سینے پر رکھتا تھا‘ سر تھوڑا ساآگے جھکاتا تھا اورمنہ ہی منہ کچھ بدبدا کر کہتا تھا ’’ میں شکاگو کینڈی کا شکریہ ادا کر رہا ہوں‘ وہ نہ ہوتی تومجھے آج ....مزید پڑھئے‎