جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

رٹ آف دی گورنمنٹ ہر جگہ پر نظر آنی چاہیے، دباؤ یا سفارش کو کسی بھی صورت خاطر میں نہ لایا جائے، عثمان بزدار نے اہم ہدایات جاری کر دیں

datetime 28  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور لاہور ڈویژن کے انتظامی و پولیس افسران کا اجلاس منعقد ہو ا، اجلاس میں عوام کو بہترین خدمات مہیا کرکے ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے افسران کو لوگوں کی خدمت کاموقع دیاہے۔ افسران عوام کی مشکلات حل کرنے میں موثر انداز میں بھرپورکردار ادا کریں ۔

افسران بلاخوف اور پورے اعتماد کے ساتھ لوگوں کے جائز کام کریں۔ دباؤ یا سفارش کو کسی بھی صورت خاطر میں نہ لایا جائے اور ناجائز کام کسی کا بھی نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے پنجاب حکومت آپ کے ساتھ ہو گی اورعوام کی خدمت کرنے والے افسروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو تبدیلی واضح طو رپر نظر آنی چاہیے اور اس ضمن میں ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے عوام کو تبدیلی کا احساس ہو۔انہوں نے کہا کہ رٹ آف دی گورنمنٹ ہر مقام او رہر وقت نظر آنی چاہیے۔صفائی کے نظام کو بہتر بنانے ، کرپشن کے خاتمے اور فلڈ پلان سمیت دیگر نکات پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ ڈپٹی کمشنرز او رڈی پی اوز مشترکہ کھلی کچہریاں لگائیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے پوری امید ہے کہ میری ٹیم مجھے مایوس نہیں کرے گی۔پالیسیاں کافی نہیں،عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا کہ انتظامیہ او رپولیس کو مل جل کر ٹیم کی حیثیت سے کام کرنا ہوگا ۔ریونیو سے متعلق امور اور تنازعات کو جلد حل کرنے پر توجہ دی جائے۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے کہاکہ پولیس میں احتساب کا نظام دوسرے محکموں کے لئے مثال بنے گا۔پولیس کو تطہیر کے عمل سے گزار رہے ہیں۔امن وامان کی صورتحال بہتر ہے ،لاہو رمیں جرائم کی شرح کم ہوئی ہے۔ اجلاس میں مال روڈ پر مظاہروں پر پابندی کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا

جبکہ نیب عدالت کو ٹھوکر نیاز بیگ منتقل کرنے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا ۔اجلاس میں آرپی او ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے جرائم کے خاتمے کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔انتظامی و پولیس افسران نے وزیراعلیٰ کو گڈ گورننس کے لئے تجاویز اور سفارشات بھی پیش کیں۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، لاہور اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے کمشنرز ، آرپی اوز ،ڈپٹی کمشنرز ، ڈی پی اوز، متعلقہ سیکرٹریز او ر اعلی حکام نے شرکت کی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…