شعبدہ باز عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے لیڈر ایک گھنٹہ جیل میں نہیں گزارنا چاہتے، شیخ رشید نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو دھو ڈالا

28  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شیر کے نشان والے گیڈر نے لاکھوں روپے خرچ کر کے خصوصی طیارے سے رہائی کی روبکار منگوائی، شعبدہ باز عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے والے لیڈر ایک گھنٹہ جیل میں نہیں گزارنا چاہتے ،مجھ پر توہین عدالت لگتی ہے تو لگ جائے ،کاش غریب کی ضمانت بھی اتنی آسانی سے ہو جاتی، مسلم لیگ ن لاہور ہائیکورٹ جبکہ پی پی والے سندھ ہائی کورٹ میں کیس لگوا کر مرضی کا ریلیف لینا چاہتے ہیں ،

چیف جسٹس فوری طور پر نوٹس لیں، بلاول بھٹو عوام میں جا رہے ہیں دہشت گردی کا خطرہ ہے، سیاسی موت والے بیان پر قائم ہوں معافی نہیں مانگوں گا ۔جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے نواز شریف ایک گھنٹہ بھی جیل میں گزارنا برداشت نہیں کر سکتے تھے اس لئے انہوں نے خصوصی طیارے کے ذریعے رہائی کی روبکار منگوانے پر لاکھوں روپے خرچ کئے یہ لوگ میڈیا کے بل بوتے پر سیاست کر رہے ہیں ایوب خان دور میں ہمارے خلاف مقدمات میں جائز رہائی کی روبکار کے باوجود گاڑیوں میں لاد کر بہاول پور سے پہلے اڈیالہ جیل لایا اور پھر اڈیالہ جیل سے رہائی عمل میں آئی دنیا کی تاریخ میں آج تک خصوصی طیارے کے ذریعے کسی کی روبکار بجھوائی جانا اگر ثابت ہو جائے میں عوام سے معافی مانگ لوں گا دراصل شیر کے نشان والے اندر سے گیڈر ہیں صرف ایک گھنٹہ کے لئے چارٹر طیارے پر لاکھوں روپے ضائع کیے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ دور اندیش شخصیت ہیں اگر مجھ پر توہین عدالت لگتی ہے کاش غریبوں کی بھی ضمانت اتنی آسانی سے ہو جاتی تو لگ جائے ہر ن لیگی چاہتا ہے کہ اس کا کیس لاہور ہائی کورٹ میں لگے جبکہ ہر پیپلزپارٹی والا سندھ ہائی کورٹ میں اپنا کیس لگواکر مرضی کا ریلیف کرنا چاہتاہے چیف جسٹس معاملے کا فوری نوٹس لیں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے حلفیہ کہتاہوں کہ شہباز شریف کو این آر او مانگتے سنا اور دیکھا شہباز شریف جہاں چاہئیں مجھ سے مناظرہ کر لیں

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سمجھوتہ ایکسپریس کا کیس عالمی عدالت میں لے کے جا رہا ہوں آج وزیراعظم سے اجازت طلب کروں گا بلاول بھٹو کی سیاسی موت والے بیان پر قائم ہوں کوئی غلط بات نہیں کی اس لئے معذرت نہیں کروں گا بلاول بھٹو نے ٹرین دینے پر شکریہ ادا کرنے کے بجائے میرے خلاف نازیبا نعرے لکھوا کر ساری ٹرین گندی کر دی سلیم مانڈی والا اعزاز احسن، لطیف کھوسہ ، قمر زمان کائزہ جیسے لو گوں کو فون کر کے شکایت کروں گا انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی سیاست بے نظیر بھٹو سے شادی کی مرہون منت ہے

ورنہ کونسلر بننے کے بھی اہل نہیں تھے یہ شادی سیاست مستقبل کی بڑی منصوبہ بندی کا نتیجہ تھی بلاول بھٹو عوامی مسائل کے لئے نہیں والد کو بچانے کے لئے نکلے ہیں وہ عوام میں جا رہے ہیں دہشت گردی کا خدشہ ہے بھارت الیکشن سے قبل بڑی دہشت گردی کروا سکتاہے ٹرین مارچ میں بلاول بھٹو نے میری نکل کی ہے میں ٹرینوں کی پٹری کے معائنے پر جاتا تھا تو ہزاروں لوگ آتے تھے اس لئے بلاول نے بھی یہی راستہ اپنایا لیکن بد قسمتی سے غریب لوگوں کو دو دو ہزار روپے کا لالچ دے کر لایا جاتا ہے اور صرف دو سو روپے دے کر ٹرخا دیا جاتا ہے

اگر غریب کے گھر کا چولہا جلے تو ان کی دی ہوئی بھیک کے بدلے کوئی بھی ان کے ٹرین مارچ میں شامل نہ ہو شیخ رشید احمد نے کہا کہ آئی ایف کے پاس جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں پہلے شرائط سخت تھیں اب نرمی ہو چکی ہے اگلے ماہ آئی ایف کے پاس چلے جائیں گے لیکن مہنگائی میں اضافہ ہو گا اسد عمر محنت کر رہے ہیں جب کہ میں فواد چوہدری سمیت کسی کے مخالف نہیں وزارت اطلاعات چلانا آسان نہیں ہے تحریک انصاف کی اندرونی لڑائی پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا عمران خان کے بغیر پی ٹی آئی میں کوئی کونسلر بھی نہیں بن سکتا وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کا خسارہ ختم کر کے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش کروں گا ریلوے افسران کام کرنے سے کتراتے ہیں جبکہ میں کام پر ذیادہ توجہ دینے کی ہدایت کرتاہوں’’آرام حرام ہے اور کام حرام ہے ‘‘ کہ درمیان لڑائی جاری ہے لیکن میرا دیا ہوا آرام حرام ہے نعرہ ہی جیتے گا ۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…