جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے تیز ترین انسان کراچی میں انتقال کر گئے

datetime 28  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)1965ء سے 1974ء تک پاکستان کے تیز ترین انسان کا اعزاز رکھنے والے جان پارمل کراچی میں انتقال کر گئے ،ان کے بیٹے نے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق 1965ء سے 1974ء تک پاکستان کے تیز ترین انسان کا اعزاز رکھنے والے جان پارمل کے بیٹے انتھونی پارمل نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ

ان کے والد کراچی میں انتقال کر گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میرے والد پارمل کو میں جون 2018 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تیز ترین انسان جان پارمل ایک نہ ختم ہونیوالی زندگی میں شامل ہو چکے ہیں، ان کی زندگی کی آخری ریس جیتی جا چکی ہے، خدا انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے۔واضح رہے کہ جان پارمل پہلی مرتبہ 1965 میں لاہور میں ہونیوالے نیشنل گیمز میں سپرنٹ چمپئن بنے تھے جہاں وہ دوسرے نمبر پر رہے تھے اور جہاں جرمن ایتھلیٹ گرٹ میٹز نے ریس جیتی تھی۔1967 میں انہوں نے راولپنڈی میں 100میٹر کے تیز ترین انسان کا اعزاز برقرار رکھا تھا جس کے بعد 1968 میں ڈھاکہ ،1970 میں کراچی، 1971 میں نوابشاہ اور پھر آخری مرتبہ 1973 میں لاہور میں یہ اعزاز برقرار رکھا۔انہوں نے سب سے بہترین کارکردگی 1969 میں دکھائی جب بون ایتھلیٹس کے درمیان مقابلے میں انہوں نے 10.4سیکنڈ میں 100میٹر کا فاصلہ طے کیا تھا۔پارمل نے 1972 کے میونخ اولمپکس، 1966 اور 1970 کے ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ان کے بیٹے نے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ 1965ء سے 1974ء تک پاکستان کے تیز ترین انسان کا اعزاز رکھنے والے جان پارمل کے بیٹے انتھونی پارمل نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ان کے والد کراچی میں انتقال کر گئے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…