ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پرانے پاسپورٹ کا دور ختم، حکومت کی جانب سے نئی طرز کے پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان، ای ویزہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ

datetime 28  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پرانے پاسپورٹ کا دور ختم، حکومت کی جانب سے نئی طرز کے پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان، روایتی ویزہ کے بعد اب ای ویزہ شروع کرنے کا فیصلہ، ای ویزوں کا اجراء 2 ماہ کے اندر اندر شروع کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی جانب سے پاکستان میں نئی طرز کے پاسپورٹس کے اجراء کا اعلان کیا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ عشرت علی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت جلد ای ویزہ سروس کا آغاز کر دے گی۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت 2 ماہ کے

اندر اندر ای ویزوں کے اجراء کے آغاز کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں ہوم ورک بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ای پاسپورٹ کی فیس روایتی پاسپورٹ کی فیس سے قدرے زیادہ ہوگی۔ تاہم پرانی طرز کے پاسپورٹ کا اجراء بند نہیں کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے روایتی اور ای دونوں طرز کے پاسپورٹس کا اجراء کیا جائے گا۔ ای پاسپورٹ کے ذریعے سیکورٹی فیچرز کو بہتر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ جبکہ ای پاسپورٹ کے اجراء کا ایک اور اہم ترین مقصد غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کی جانب راغب کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…