جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دیں، اہم ادارے میں بڑی تعداد میں سیاسی ورکروں کو بھرتی کرنے کا انکشاف

datetime 28  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے میرٹ او قواعد و ضوابطہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سی ڈی اے میں438اپنے سیاسی ورکروں کو بھرتی کیا تھا جس کا ریکارڈ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فراہم کر دیا گیا ہے جبکہ400سیاسی ورکروں کو سی ڈی اے کے فوت ہونے والے ملازمین کے بچے بتا کر بھرتی کیا گیا ہے جبکہ13افسران کو وزیراعظم اسٹنٹ پیکیج کے تحت قواعد کے برعکس بھرتی ہوئے ہیں،

ریکارڈ سے پتہ چلا ہے کہ سی ڈی اے میں3057سیاسی ورکرز 2003سے 2013کے عرصہ کے درمیان بھرتی کئے گئے تھے اور میرٹ اور قواعد کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے سیاسی حکومتوں سے اپنے ورکروں کو سی ڈی اے میں لاکر بیٹھا دیا تھا جبکہ51افسران کو گریڈ16اور18میں قواعد کے برعکس بھرتی کیا گیا اور1559ملازمین کو ڈگریاں چیک کئے بغیر بھرتی کیا گیا تھا سی ڈی اے کے سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ میں 30بوڑھوں کو بھرتی کیا گیا تھا جن کی سیکیورٹی بھی چیک نہیں کرائی گئی تھی، دستاویزات کے مطابق اسسٹنٹ ایڈمن گریڈ18پر ناجائز بھرتیاں کئی گئی جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر گریڈ16 پر9آدمیوں کو قواعد کے برعکس بھرتی کیا گیا تھا سی ڈی اے کے کرپٹ افسران نے سٹینوگرافروں کو قواعد کے برعکس ایڈمن آفیسر بنا کر ادارہ کو تباہ کر دیا۔ کرپٹ افسران نے اپنے سیاسی آقاؤں کے حکم پر1068ملازمین کو غیر قانونی طریقے سے ترقی دی گئی اور ادارہ کا ستیاناس کر دیا، سینیر مینجمنٹ شعبہ میں ان سیاسی ورکروں کو ترقی دے کر بیٹھایا گیا جنہوں نے ( ایم سی ایم سی) اور (ایس ایم سی) کے کورس بھی نہیں گئے تھے، سی ڈی اے کے ہارٹیکلچر کے گریڈ16میں سیاسی بھرتی کرکے اس شعبہ کا جنازہ نکال دیا گیا اور پورے شہر کے پارکس میں کرپشن سما گئی، سی ڈی اے کے119افسران کے خلاف کرپشن بدیانتی اور نااہلی کی تحقیقات جاری ہیں لیکن یہ تحقیقات 10سال گزرنے کے باوجود مکمل نہیں ہو سکیں،

سی ڈی اے ہسپتال کے سرجن کو گریڈ19میں سفارش پر ترقی دی گئی ہے سی ڈی اے کرپٹ مافیا نے ملازمین کی ڈگریوں کی چیکنگ کے نام پر 29لاکھ ہضم کر لئے لیکن1047ملازمین کی ڈگریوں کا تصدیق نہ ہو سکی، آفتاب سلیم لاجسٹک آفیسر، پراجیکٹ ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر شیخ ذیشان، اظہر خورشید، غلام شبیر جوکہ ڈائریکٹرز کے طور پر بھرتی بھی سیاسی اور قواعد برعکس ہوئی تھی، چیئرمین سی ڈی اے نے سیاسی آقاؤں کا ذاتی نوکر کی حیثیت سے گریڈ18اور گریڈ19پر نااہلی سیاسی ورکروں کو بھرتی کرکے سی ڈی اے کا بیڑا غرق کر دیا، سی ڈی اے افسران کا ایڈوانس الاؤنسز کے نام پر5کروڑ کی خطیر رقم ہضم کر چکے ہیں،

چیئرمین سی ڈی اے کی نااہلی اس وقت سامنے آئی جب41 ملازمین کی ڈگریاں جعلی ثابت ہوئی لیکن موصوف نہ ان کے خلاف تادیبی کاروائی کا آغاز کیا اور نہ ریکوری کی کوئی کوشش شروع کی، چیئرمین کے گریڈ اسے19تک 1468سیاسی ورکروں کو صرف انٹرویو لے کر بھرتی کیا جس کا نتیجہ یہ ہے کہ سی ڈی اے ایک سیاسی اکھاڑہ بن گیا اور کرپٹ لوگوں کے کرپشن سے اسلام آباد کی خوبصورتی کو تباہ کر دیا چیئرمین سی ڈی اے کے مختلف ڈائریکٹوریٹ میں آسامیوں سے زائد518سیاسی ورکرز بھرتی کئے گئے تھے، یہ رپورٹ اب پی اے سی کو بھیجی گئی ہے جبکہ چیئرمین پی اے سی شہباز شریف ہیں جو کرپشن اور بدیانتی اور قومی خزانہ لوٹنے کے الزامات کا سامنا کر رہے ہیں اور عدالت نے انہیں حکم امتناعی پر جیل سے رہا کیا ہے اور یہ جیل کا پرندہ پاکستان کے سب سے زیادہ کرپٹ ادارہ سی ڈی اے میں کی گئی غیر قانونی تعیناتیوں کا جائزہ لے گا۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…