منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

متحدہ لندن کے جنوبی افریقہ کے بعد سعودی عرب کے سیٹ اپ کا انکشاف، یاسین عرف چھوٹا ڈان ٹارگٹ کلر نے اہم راز اگل دیے

datetime 28  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( این این آئی) ابراہیم حیدری سے گرفتاریاسین عرف چھوٹا ڈان ٹارگٹ کلر نے اہم راز اگل دیے اور بتایا سعودی عرب میں مقیم مطلوب ٹارگٹ کلرعالم بنگالی ہدایتیں اور سہولتیں دیتا تھا۔تفصیلات کے مطابق متحدہ لندن کے جنوبی افریقہ کے بعد سعودی عرب کے سیٹ اپ کا انکشاف ہوا،

ابراہیم حیدری سے گرفتار یاسین عرف چھوٹا ڈان ٹارگٹ کلر نے اہم راز اگل دیے۔پولیس کا کہنا ہے ملزم متحدہ لندن کے ٹارگٹ کلر عالم بنگالی کیلیے کام کرتارہا اور یاسین عرف چھوٹاڈان سانحہ چکراگوٹھ کے بعد سعودی عرب فرارہوا، سعودی عرب میں مقیم مطلوب ٹارگٹ کلرعالم بنگالی نے ملزم کوسہولتیں دیں۔ملزم نے قتل اور اغواسمیت 14 وارداتیں کیں اور متحدہ لندن سے علیحدگی کے بعدپی ایس پی میں شمولیت اختیارکی جبکہ 2010 میں کورنگی روڈ پر کلاشکوف سے پولیس پر فائرنگ کا بھی اعتراف کیا۔پولیس کے مطابق ملزم کوسعودی عرب سے عالم بنگالی ہدایتیں دیتا تھا۔یاد رہے گذشتہ ہفتے کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے سرجانی میں مختلف کارروائیوں میں 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار کیا تھا ، ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایم کیو ایم لندن اور جماعت اسلامی سے بتایا گیا تھا۔ایس پی سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز نے تفتیش کے دوران 8 سے زائد ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔اس سے قبل رینجرز اور پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے کارکن سلیم بیلجئم کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا اہم دہشت گرد گرفتار کیا تھا ، کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی، ملزم دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ ابراہیم حیدری سے گرفتاریاسین عرف چھوٹا ڈان ٹارگٹ کلر نے اہم راز اگل دیے اور بتایا سعودی عرب میں مقیم مطلوب ٹارگٹ کلرعالم بنگالی ہدایتیں اور سہولتیں دیتا تھا۔

موضوعات:



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…