اسلام آباد (این این آئی)خصوصی عدالت نے غداری کیس میں واضح کیا ہے کہ 2 مئی کو ملزم پرویز مشرف کے پیش نہ ہونے کی صورت میں عدالت اپنا فیصلہ سنا دے گی۔جمعرات کو خصوصی عدالت میں پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا جس میں کہاگیاکہ2 مئی کو ملزم کے پیش نہ ہونے کی صورت میں عدالت اپنا فیصلہ سنا دے گی۔حکم نامے کے مطابق گزشتہ سماعت پر ملزم کا 342 کا بیان ریکارڈ کرنے سے متعلق جواب
مانگا گیا۔حکم نامے میں کہاگیاکہ ملزم کے وکیل نے سکائپ پر بیان ریکارڈ کرنے کی مخالفت کی۔حکمنامہ کے مطابق مشرف کے وکیل نے کہا کہ ان کے موکل خود پیش ہوکر بیان ریکارڈ کروائیں گے۔حکمنامہ میں کہاگیاکہ مشرف سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد وکیل نے 13 مئی تک پیش ہونے کی مہلت مانگی۔حکمنامہ میں کہاگیا کہ پرویز مشرف 2 مئی کو عدالت میں پیش ہوں،2 مئی کو ملزم کے پیش نہ ہونے کی صورت میں عدالت اپنا فیصلہ سنا دے گی۔