منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعلیٰ پنجاب سے متعلق عمران خان کے دعوے سچ نکلے! جو کام شہبازشریف اپنے دور اقتدار کے 10 سالوں میں نہ کرسکے ،عثمان بزدار نے پہلے ہی سال وہ کارنامہ سرانجام دیدیا

datetime 28  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) پنجاب میں پہلی بار لاوارث ، بے سہارا اور بھکاری بچوں کے حوالے سے صوبائی پالیسی بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس کا ڈرافٹ تیارکرکے منظوری کے لئے چیف سیکرٹری کوبھیجاگیا ہے۔پنجاب چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کے تحت لاوارث ، بے سہار ا اورسٹریٹ چلڈرنز کی نگہداشت ،دیکھ بھال اوران کورہائش ۔

خوراک ،تعلیم اورصحت کی بنیادی سہولتیں مہیا کرنا چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروکی ذمہ داری ہوگی اوردیگرسرکاری محکمے اس حوالے سے چائلڈپروٹیکشن بیوروکی معاونت کے پابندہوں گے۔پنجاب حکومت نے گزشتہ ماہ لاوارث ، بے سہارا بچوں سمیت بچوں سے بھیک منگوانے اوران سے جنسی تشددکی روک تھام کے لئے صوبے بھرمیں ایمرجنسی نافذکی تھی جس کے بعد چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروپنجاب کی چیئرپرسن سارہ احمد کو انسدادبھیک اوربچوں پرجنسی تشددکی روک تھام بارے آگاہی پیداکرنے کے لئے مہم چلانے کی ہدایت کی تھی۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کے بعد ڈی جی چائلدپروٹیکشن بیوروسارہ احمد نے جنوبی پنجاب کے مختلف اضلا ع کا دورہ کیا اوروہیں لوگوں میں آگاہی پیداکی ہے۔چائلڈپروٹیکشن بیوروکی چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ پالیسی کی تیاری میں مختلف این جی اوز، پنجاب یونیورسٹی کے ماہرین سمیت مختلف محکموں کی معاونت لی گئی ہے۔ بچوں سے بھیک منگوانے ، جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے ، اسپتالوں میں لاوارث چھوڑنے کے سدباب اور ان کی تعلیم ، صحت اوربنیادی سہولتوں کی تمام ذمہ داریاں چائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروپنجاب کے پاس ہوں گی اوردیگرمحکمے انہیں سروسزفراہم کرنے کے پابندہوں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…