جھنگ(آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا جعلی بھتیجا بن کر جھنگ انتظامیہ کو دھمکی دینے بالخصوص شعبہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ کے معاملات میں دخل اندازی کرنے میں مصروف ہے، مقامی باشندہ اسد نامی شخص نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بھتیجا بن کر بہروپیہ مقامی انتظامیہ کو تنگ کر رکھا ہے
اور افسران کے علاوہ دیگر سرکاری عملے کو تنگ کرنے میں مصروف ہے، اسد نامی بہروپیہ جھنگ شعبہ تعلیم کے افسران کو اساتذہ بالخصوص خواتین اساتذہ کے تبادلے کرانے اور سکولوں کے معاملات میں براہ راست مداخلت کر رہا ہے اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نوٹس میں ایس ایم ایس کے ذریعے بات لائی گئی ہے جبکہ ڈی سی جھنگ کو بھی محکمہ تعلیم میں بہروپیہ کی نوسربازیوں بارے آگاہ کر دیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی ایک اچھے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ ان کی ایک بہن کی شادی شاہ جیونہ خاندان کے سربراہ بخاری افتخار کے ساتھ ہوئی تھی بخاری خاندان پورے ضلع میں شرافت کے لحاظ سے مشہور ہے لیکن اب جھنگ کے نوسرباز لوگ خود کو وزیر خارجہ کے بھانجے اور بھتیجے بن کر سرکاری معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں جب کہ عمران خان نے اپنے وزراء4 اور ممبران اسمبلی کو بھی حکم دے رکھا ہے کہ وہ سرکاری معاملات میں مداخلت نہ کریں لیکن چند بہروپیے اور نوسرباز لوگ چند وزراء4 کے نام پر جھنگ انتظامیہ کے معاملات میں اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں یہ بہروپیہ ڈی سی جھنگ اور ڈی پی او جھنگ آفس میں مسلسل آتا جاتا ہے بالخصوص خواتین اساتذہ کے تبادلے کرانا اس کا مشغلہ ہے۔