اسلام آباد(آن لائن) ایف بی آر کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر بنک ٹرانزیکشن کے حوالے سے زیر گردش نوٹیفیکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت نے نان فائلرز کیلئے ود ہولڈنگ ٹیکس میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا ہے۔ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر حامد عتیق نے کہاہے کہ حکومت نے نان فائلرز کیلئے بنک ٹرانزیکشن کی حد میں کوئی کمی نہیں کی ہے انہوں بتایاکہ نان فائلرز کیلئے ایک ہی دن بنک ٹرانزیکشن یا اے ٹی ایم کے زریعے کیش نکالنے کی حد 50ہزار مقرر کی گئی ہے
اور مقرہ حد سے زائد ٹرانزیکشن پر 0.6فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوگاانہوں نے بتایاکہ سوشل میڈیا پر بنگ ٹرانزیکشن کی حد50ہزار سے کم کرکے 25ہزار کرنے کے حوالے سے زیر گردش نوٹیفیکیشن جھوٹ پر مبنی ہے حکومت نے بنکوں کو اس قسم کا کوئی نوٹیفیکیشن نہیں بھیجا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت یا ایف بی ار کے پاس بنک ٹرانزیکشن کی حد میں تبدیلی کا براہ راست کوئی اختیار نہیں ہے اور یہ تبدیلی فنانس بل کے زریعے پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد ہی کی جا سکتی ہے۔