چنیوٹ (آن لائن)نئے پاکستان میں مظلوموں کی آواز دبائی جانے لگی۔با اثر افراد کا بیوہ خاتون اور یتیم بچوں پر مبینہ تشددملزمان کے خلاف کاروائی نہ ہونے پرمتاثرہ خاندان کاپولیس خدمت مرکز کے سامنے احتجاج سینہ کوبی،وزیر اعظم پاکستان،آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں مطالبہ بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ موضع چکبندی میں بااثر ملزمان حسنین وغیرہ کا بیوہ عورت کے گھر پر دھاوا مبینہ طور پر یتیم بچوں اور بیوہ عورت پر مبینہ تشدد انصاف نہ ملنے اور پولیس کے عدم تعاون سے دلبرداشتہ بیوہ عورت کنیز بی بی کا
مین سرگودھا روڈ پولیس خدمت مرکز کے سامنے یتیم اور معذور بچوں کے ہمراہ شدید احتجاج پولیس کا با اثر ملزمان کو وی آئی پی پروٹوکول دینے کا بھی مبینہ الزام معصوم بچوں اور معذور لڑکی کو بھی مبینہ طور پر تشدد کرتے رہے۔قانونی کاروائی کیلئے جانیوالی بیوہ خاتون دربدر ہوگئی۔کنیز بی بی کا کہنا ہے کہ درخواست ڈی پی او آفس دینے گئی تو بھگا دیا گیا۔تھانہ صدر پولیس موضع چکبندی کی خاتون کو انصاف دینے میں ناکام ہے وزیر اعظم پاکستان،آرمی چیف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لیں متاثرہ خاندان کا مطالبہ کیا ہے۔