اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے بینک ٹرانزیکشنز پر ٹیکس ریٹس میں تبدیلی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نان فائلرز کے لئے 25 ہزار روپے نکلوانے پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ نان فائلرز کے لئے پچاس ہزار روپے اور اس سے زیادہ کی رقم پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس برقرار جبکہ نئے قانون کے تحت فائلرز کیش نکلوانے پر کوئی ٹیکس ادا نہیں کرنا ہوگا۔ بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے
کہا ہے کہ نان فائلر کے لئے پچیس ہزار روپے کیش نکلوانے پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ نان فائلرز کے لئے پچاس ہزار روپے اور اس سے زیادہ کی ٹرانزیکشن پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح برقرار ہے۔ دوسرے فنانس ضمنی ایکٹ 2019 میں ٹیکس فائلرز کو متعلقہ قانون کے دائرے سے نکالا گیا ہے۔ بینک ٹرانزیکشن پر اب ودہولڈنگ ٹیکس کی شقیں صرف نان فائلرز کیلئے ہیں نئے قانون کے تحت فائلرز کو بینک سے کیش نکلوانے پر کوئی ٹیکس ادا نہیں کرنا ہوگا۔